0

آئیڈیاز 2024: پاکستان کی دفاعی قوت اور شراکت داری کے نئے دور کا آغاز

پاکستان کی ڈیفنس انڈسٹری کے فروغ کے لیے وزارت دفاع اور (DEPO) کے تحت کراچی میں بین الاقوامی نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آئیڈیاز کا 12واں ایڈیشن 19 سے 22 نومبر 2024 کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔

ایس آئی ایف سی کا مقصد پاکستان کی دفاعی صنعت کو عالمی سطح پر مستحکم کرنا ہے۔ اس نمائش میں جدید اور روایتی دفاعی سازوسامان کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا جو پاکستان کی صنعتی ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔

دفاعی پیداوار میں اسلحہ، ٹینک، جنگی طیارے، ہیلی کاپٹر، بحری جہاز، آبدوزیں، ڈرون، میزائل، سائبر ڈیفنس، سیٹلائٹ، اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز شامل ہیں۔ یہ نمائش غیر ملکی وفود، حکومتی عہدیداروں اور نمائش کنندگان کے درمیان مؤثر نیٹ ورکنگ فراہم کرتی ہے۔

آئیڈیاز کی ٹیم جدید سہولتوں اور سافٹ ویئر کے ذریعے نیٹ ورکنگ کو مؤثر طریقے سے ہم آہنگ کرتی ہے۔ آئیڈیاز 2024 میں ایشیا، مشرق وسطیٰ اور جنوب مغربی ایشیا کے اہم ممالک بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، ترکی، ایران، یمن، چین، بھارت، جاپان، ملائیشیا، سنگاپور اور دیگر ممالک شامل ہوں گے۔

ایس آئی ایف سی کا مقصد پاکستان کی دفاعی صنعت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے جس سے قومی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں