0

لوگ شیکسپیئر کے مقابلے میں اے آئی کی نظمیں زیادہ پسند کرنے لگے

ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ صارفین مشہور مصنفین شیکسپیئر اور لارڈ بائرون کے مقابلے میں مصنوعی ذہات کی لکھی گئی نظوم کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

مطالعے میں قارئین نے ورچوئل اشعار کو (یہ جاننے سے قبل کہ ان کو ایک بوٹ نے لکھا ہے) جذباتی، تخلیقی اور خوبصورت قرار دیا۔

سائنس دانوں کے مطابق الگوردم کی لکھی گئی منظومات میں آسان اور سادہ زبان کے استعمال کی وجہ سے سے لوگ ان سے کلاسیکی اشعار کے مقابلے میں زیادہ محظوظ ہوئے۔

محققین نے یہ آزمائش ایسے 2300 افراد پر کی جو شاعری کے ماہر نہیں تھے اور وہ ان اشعار کے درمیان فرق نہیں بتا سکتے تھے۔

جرنل سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہونے والی تحقیق میں پٹس برگ یونیورسٹی کے برائن پورٹر کا کہنا تھا کہ اے آئی سے بنائی گئی پینٹنگ اور چہروں کی طرح اب اے آئی کی لکھی نظمیں انسانوں سے زیادہ انسانی لگ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیق میں لوگ اے آئی سے لکھی گئی نظموں کی زیادہ تعریف کرتے پائے گئے۔ البتہ، جب ان کو بتایا گیا کہ یہ مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ہیں تو انہوں نے ان کو منفی انداز میں ہرکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں