آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیدیا۔
سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، آسٹریلوی اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، ابتدائی تین اوورز میں ہی ٹیم کا اسکور 52 رنز تک پہنچا دیا تاہم متھیو شارٹ 32 اور جیک فریزر میک گرک 29 رنز پر پویلین لوٹے جبکہ کپتان جوش انگس صفر پر ساتھ چھوڑ گئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں گلین میکسویل 21، مارکس اسٹوئنس 14، ٹم ڈیوڈ 18، آرون ہارڈی 28، زیویئر بارٹلیٹ 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، عباس آفریدی نے 3 جبکہ سفیان مقیم نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
قبل ازیں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں فتح کیساتھ سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز برابر کرنا پہلا ہدف ہے، انہوں نے کا کہ پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے حسیب اللہ خان کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیا گیا ہے۔