0

کراچی؛ ہزاروں گھروں کو غیرقانونی طورپرگیس فراہم کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا

کراچی میں ہزاروں گھروں کو غیرقانونی طورپر گیس سپلائی کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق گیس چوروں کے خلاف کراچی کے علاقے گھگھر پھاٹک میں بڑی کارروائی کی گئی۔ 24 انچ قطر کی مین ٹرانسمیشن لاٸن کو کلیمپ لگا کر گیس چوری کی جا رہی تھی۔ چوری شدہ گیس قادر نگر, صابو گوٹھ, پیر بخش گوٹھ اور محمود گوٹھ کے رہائیشیوں کو فراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گیس کی چوری روکنے اور گیس چوروں کے خلاف کاررواٸی کرنے کے لیے قاٸم کیے گئے ڈپارٹمنٹ سی جی ٹی او اور گیس ٹرانسمیشن کے عملداروں نے کاررواٸی کی۔ بڑے پیمانے پر کی جانے والی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کاررواٸی کی جائے گی۔

چھاپہ مار ٹیم نے چوری میں استعمال ہونے والا ربڑ پاٸپ, لوهے کے پاٸپس , کلپس اور دیگر سامان اپنے تحویل میں لے لیا۔ چوری شدہ گیس لوڈ کے حساب سے جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں