0

چیمپئینز ٹرافی؛ شیڈول میں تاخیر، براڈ کاسٹرز کو بڑے نقصان کا خدشہ

چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد انٹرنشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے براڈکاسٹنگ رائٹس خریدنے والی کمپنی کا صبر بھی جواب دے گیا۔

رپورٹس کے مطابق براڈ کاسٹنگ کمپنی کے رائٹس خریدنے والی کمپنی نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کرنے کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی نے براڈ کاسٹرز کو 2027 تک کے میڈیا رائٹس 3 ارب ڈالرز میں دیے تھے اور یقین دلایا تھا کہ اس سرکل میں پاک بھارت میچز لازمی ہوں گے۔

تاہم چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی حکومت کی جانب سے اپنی ٹیم سیکیورٹی بہانہ بناکر بھیجنے سے انکار کے بعد پاکستان نے بھی سخت موقف اپناتے ہوئے تمام ایونٹس میں روہت الیون کیخلاف کھیلنے سے انکار پر آئی سی سی پریشانی کا شکار ہے۔

بی سی سی آئی کے انکار سے سب سے زیادہ نقصان براڈ کاسٹرز کو ہوگا کیونکہ پاک بھارت مقابلے سے ہی کمائی ہونا تھی۔

اب شیڈول کے اعلان میں تاخیر سے براڈ کاسٹرز کا بڑا نقصان ہورہا ہے اوربراڈ کاسٹرنےآئی سی سی سےٹرافی شیڈول کے فوری اعلان کا مطالبہ دہرایا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار پر بورڈ آف کنڑول انڈیا (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کردیا ہے تاہم پی سی بی نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے جس پر ٹورنامنٹ کا مستقبل تاریکی میں ڈوبتا اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلق مزید کشدیدہ ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے بھی دو ٹوک الفاظ میں آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے کہ اگر 2025 کی چیمپئینز ٹرافی پاکستان میں نہیں ہوئی تو وہ کسی بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ یا ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف نہیں کھیلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں