0

روبوٹ کی بنائی گئی پینٹنگ 10 لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت

انسان نما ربوٹ اے آئی-ڈا کی بنائی گئی پینٹنگ غیر متوقع طور پر 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ قیمت میں نیلام کر دی گئی۔

یہ روبوٹ (جس کا نام برطانوی ریاضی دان ایڈا لولیس پر رکھا گیا ہے) پہلا روبوٹ ہے جس کا فن پارہ ایک بڑے نیلام گھر سوتھبی میں فروخت کیا گیا ہے۔

روبوٹ کی جانب سے بنائی جانےو الی ایلن ٹیورنگ کی اس تصویر کی نیلامی 31 اکتوبر سے 7 نومبر تک جاری رہی۔ اس تصویر کی نیلامی 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر سے 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر کے درمیان متوقع تھی۔

اے آئی-ڈا نے اپنے فن پارے کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بنائی گئی تصویر ایلن ٹیورنگ کا پورٹریٹ ہے، برطانوی ریاضی دان جنہوں نے جدید کمپیوٹنگ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد رکھی۔

سوتھبی کی جانب سے بتائی گئی پہلی بولی 13 لاکھ ڈالر کی تھی لیکن تازہ ترین حساب کتاب کے بعد حتمی نیلامی 10 لاکھ 84 ہزار 800 ڈالر میں ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں