0

26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف اخترمینگل و دیگر کا سپریم کورٹ سے رجوع

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے رہنما اخترمینگل اور دیگر نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

اختر مینگل و دیگر نے سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں وفاق اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی خودمختاری کے خلاف ہے۔ 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ پارلیمنٹ میں آئینی ترمیم کے دوران اپنائے گئے طریقہ کار کی انکوائری کرائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں