0

کملا ہیرس کی شکست بڑا دھچکا ہے، جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد کہا ہے کہ عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں، الیکشن میں کملا ہیرس کی شکست بڑا دھچکا ہے۔

مغربی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد اپنے پہلے بیان میں جوبائیڈن نے کہا ہے کہ کل ٹرمپ سے بات کی اورانہیں مبارکباد دی۔

وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں خطاب جاری رکھتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں، امریکی عوام پرامن اور منظم منتقلی کے مستحق ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کملا ہیرس کی شکست اگرچہ بڑا دھچکا ہے تاہم شکست کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ہار گئے ہیں۔

جوبائیڈن نے مزید کہا کہ وہ اپنی انتظامیہ کو صدر منتخب ہونے والی ٹیم کے ساتھ اقتدار کی ’’پرامن اور منظم منتقلی‘‘کے لیے کام کرنے کی ہدایت کریں گے، قوم پر زور دیں گے کہ وہ اتحاد کو اپنائے اور ہیرس پر ٹرمپ کی فیصلہ کن فتح کے بعد امریکہ کے انتخابی نظام پر اپنا اعتماد بحال کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں