0

’سدھو موسے والا واپس آگیا‘ گلوکار کے ننھے بھائی کی تصویر وائرل

بھارت کے آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آنجہانی بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین بلکور سنگھ اور چرن کور کی جانب سے گلوکار کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے چھوٹے بیٹے شبھدیپ موسے والا کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو اور تصویر شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آنجہانی گلوکار کا چھوٹا بھائی گلابی رنگ کی پگڑی پہنے ہوئے اپنے والد کی گود میں بیٹھا ہے جبکہ والدہ بھی ساتھ بیٹھی ہیں، ویڈیو میں سدھو موسے والا کی بچپن کی تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے سدھو کے چھوٹے بھائی کی یہ ویڈیو اور تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے اور مداح اس ننھے بچے کو سدھو کا ہمشکل یا ہندو مذہب کے مطابق آنجہانی گلوکار کا دوسرا جنم قرار دے رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شبھدیب کی تصویر پر دلچسپ تبصرے کئے گئے ہیں صارفین کا کہنا تھا کہ سدھو کا ننھا بھائی بلکل گلوکار کی کاربن کاپی ہے۔

یاد رہے کہ 2022 میں سدھو موسے والا کو ان کی گاڑی پر حملہ کرکے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا جس کی ذمہ داری بدنام زمانہ بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی۔

سدھو کے جانے کے بعد ان کی والدہ چرن کور نے 58 سال کی عمر میں دوسرے بیٹے کو جنم دیا تھا جس کا اعلان سدھو موسے والا کے والد کین جانب سے سوشل میڈیا پر کیا گیا تھا اور بھارتی پنجاب میں بچے کی پیدائش پر خوب جشن بھی منایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں