0

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، دفترخارجہ

دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے متعلق قیاس آرائیاں غلط ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے فارن مشن اور وزارتِ خارجہ کے درمیان بات چیت سیکریٹ ایکٹ کے تحت ہوتی یے۔ پاکستان دوسرے ممالک کی سیاست اور اندورنی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔ پاکستان کے چین سے تعلقات ہماری پالیسی کا حصہ ہیں۔ دہائیوں پر مشتمل یہ تعلقات کسی چیز سے متاثر نہیں ہوتے۔

دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا پرانے دوست اور پارٹنر ہیں۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دی ہے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط دو طرفہ تعلقات کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسلام آباد کوپ کانفرنس میں وزیراعظم شہںاز شریف اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات کا امکان نہیں ہے۔ قاضی فائر عیسٰی کی گاڑی پر حملے کے معاملے پر برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں۔ ابتدائی معلومات کے بعد حکومت کی جانب سے معاملہ باضابطہ طور پر اٹھایا جائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف 11 نومبر کو الریاض سمٹ میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم اعلی سطح وفد کے ہمراہ شریک ہوں گے۔ پاکستان فلسطین کی ازاد ریاست اور اسرائیلی جار حیت کے خاتمہ کا مطالبہ کرے گا۔ وزیر اعظم باکو کا دورہ کریں گے اور موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس 12 اور 13 نومبر کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں