0

ٹرمپ کی فتح؛ بٹ کوائن کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد بِٹ کوائن کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ روز دنیا کی سب سے قیمتی کرپٹو کرنسی نے 75 ہزار ڈالر کی ریکارڈ سطح عبور کرتے ہوئے مارچ میں بنایا اپنا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی انتخابات میں فتح کی خبر کے نتیجے میں چند ہی گھنٹوں کے اندر کرپٹو کرنسی کی قیمت میں 10 فی صد سے زیادہ کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ریپبلکن امیدوار نے اپنی صدارتی مہم میں خود کو ‘کرپٹو کینڈیڈیٹ (امیدوار)‘ کے طور پر پیش کیا تھا اور فتح کی صورت میں اس متعلق اطمینان بخش قانون سازی کرنے اور یو ایس بِٹ کوائن ریزرو بنانے کا وعدہ کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی پرو-کرپٹوکرنسی پوزیشن کو کرپٹو انڈسٹری کی پراسیکیوشن کے خاتمے کے عزم اور امریکا کو دنیا کی بِٹ کوائن سپر پاور بنانے کے طور پر دیکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں