0

دورہ آسٹریلیا؛ سرفراز کا کون سا ریکارڈ رضوان کے نشانے پر ہے!

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔

دورۂ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کی کمان سنبھالنے والے محمد رضوان ایڈیلیڈ میں شیڈول دوسرے ون ڈے میچ میں سابق کپتان سرفراز احمد کا ریکارڈ توڑنے سے محض ایک قدم دور ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اگر آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں 50 یا اس سے زائد رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے تو وہ سرفراز احمد، معین خان، کامران اکمل اور سلیم یوسف کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔

آسٹریلیا میں بطور وکٹ کیپر 50 یا اس سے زائد رنز بنانے والوں کی فہرست میں سرفراز احمد پہلے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے 27 اننگز میں 6 مرتبہ یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے جبکہ کامران اکمل 42 اننگز میں 4، معین خان 35 اننگز میں 3 اور سلیم یوسف 21 اننگز میں 3 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

محمد رضوان 30 اننگز میں 6 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بناکر ایلیٹ لسٹ میں موجود ہیں تاہم وہ محض ایک نصف سینچری اسکور کرکے یہ اعزاز سرفراز احمد سے چھین سکتے ہیں۔

قبل ازیں میلبرن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں محمد رضوان نے 71 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم وہ ٹیم کو میچ جتوانے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں