0

10 ڈالر کا پاکستانی آم دبئی میں دوبارہ پیک ہوکر 120ڈالر کا ہوجاتا ہے، یو اے ای قونصلر

کراچی: متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس بہترین آم کی فصل ہوتی ہے، ویلیو ایڈیشن سے اس کی قیمت اور کاروبار میں وسعت پیدا کی جاسکتی ہے۔

بخیت عتیق الرومیتی کا کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی سرمایہ کار یو اے ای آتا ہے ہم اسے سہولت فراہم کرتے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاروں کو ویزہ جیسے مسائل اور اخراجات درپیش ہوتے ہیں، سرمایہ کاروں کو جہاں تک ممکن کو آسانی فراہم کرنی چاہیے۔

یو اے ای کے قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین آم کی فصل ہوتی ہے، دبئی میں بھی اس کی کافی ڈیمانڈ ہے، ویلیو ایڈیشن سے اس کی قیمت اور کاروبار میں وسعت پیدا کی جاسکتی ہے۔

پاکستان کا آم 10ڈالر میں دبئی جاتا ہے اور وہاں دوبارہ پیک ہوکر 120ڈالر کا ہوجاتا ہے، پاکستان کے زرعی شعبے میں ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے۔، یہ کام صرف حکومت نے نہیں بلکہ سب کو مل کر کرنا ہے، پاکستان سے جب دبئی جاتے ہیں، تو ہر پاکستانی آم مانگتا ہے، اپنی فیملی کو گفٹ دیتے ہیں، فوڈ سکیورٹی کا شعبہ اس ریجن میں نمبر ون ہے۔

متحدہ عرب امارات والے سیاست میں نہیں بلکہ معیشت میں چلے گئے ہیں، جس پاکستانی نے یو اے ای میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔ متعلقہ وزارت کے پاس جائے گا۔ اور وہ لوگ خود رابطہ کر لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں