0

وزیراعظم شہباز شریف کی ٹرمپ کو مبارکباد؛ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار

وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن جیتنے پر مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کے لیے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹس حاصل کرکے کملا ہیرس کو شکست دیدی۔ اپنے فاتحانہ خطاب میں ٹرمپ نے اپنی کامیابی کو امریکا کا تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہو امریکا کو مضبوط، محفوظ اور خوشحال ملک بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں