کراچی:ویسٹ انڈین بیٹر شائی ہوپ2020 سے اب تک زیادہ ون ڈے سنچریوں کے ریکارڈ میں بابر اعظم سے آگے نکل آئے۔
انھوں نے گذشتہ روز انگلینڈ سے سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 117 رنز بنائے، یہ چار سال میں ان کی نویں سنچری ثابت ہوئی، اس سے قبل وہ بابر اعظم کے ساتھ مشترکہ طور پر سرفہرست تھے لیکن اب آگے نکل آئے.
پاکستانی اسٹار آسٹریلیا سے سیریز میں بڑی اننگز کھیل کر پھر شائی ہوپ کے برابر آ سکتے ہیں،2020 سے اب تک کوائنٹن ڈی کاک، فخر زمان، ویراٹ کوہلی اور رحمان اللہ گرباز نے 7،7 ون ڈے سنچریاں بنائی ہیں۔
گذشتہ روز نارتھ ساؤنڈ میں انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں6 وکٹ پر328 رنز اسکور کیے، کیسی کارٹی71 اور شرفین ردرفورڈ54 رنز بنانے میں کامیاب رہے، جان ٹرنر اور عادل راشد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔