0

سنگھم اگین کا دیوالی پر دھماکے دار آغاز: اسکرینز اور ایڈوانس بکنگ میں ریکارڈ توڑ کامیابی

سنگھم اگین ایک بار پھر دیوالی پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے، جو کہ یکم نومبر کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ فلم نے بھارت میں 60 فیصد اسکرینز پر قبضہ کرلیا ہے، اور ایڈوانس بکنگ بھی تیزی سے جاری ہے۔ شائقین کے لیے IMAX میں بھی اس فلم سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

عالمی سطح پر، سنگھم اگین نے ایک منفرد سنگ میل عبور کیا ہے، جو 1,900 سے زیادہ اسکرینز پر دکھائی جائے گی، جس میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، اور فیجی میں 197 اسکرینز پر ریکارڈ توڑ ریلیز ہوگی۔ امریکہ میں بھی یہ فلم 760 سے زیادہ اسکرینز پر دکھائی جائے گی جبکہ برطانیہ اور آئرلینڈ میں 224 سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک مکمل خاندانی تفریح فراہم کرتی ہے، جس میں ڈرامہ، جذبات، اور ایکشن شامل ہیں۔ اس میں شائقین کے پسندیدہ کردار باجی راؤ سنگھم، سوریہ ونشی، اور سمبا شامل ہیں، جو ایک یادگار سینما تجربہ بناتے ہیں۔

جیو اسٹوڈیوز کی صدر جیوتی دیشپانڈے نے کہا، “سگھم اگین ایک دیوالی اسپیشل فلم ہے جس میں آپ کے پسندیدہ اسٹارز شامل ہیں۔ ہم نے بھارت اور بیرون ملک میں اس فلم کے لیے سب سے بڑی ریلیز کو یقینی بنایا ہے، اور شائقین کی ایڈوانس بکنگ نے یہ ثابت کردیا کہ فلم کے لیے جوش عروج پر ہے۔ ہم اپنے شراکت داروں، تھیٹر چینز، اور ناظرین کو دیوالی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔”

فلم میں اجے دیوگن، کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون، اکشے کمار، رنویر سنگھ، ٹائیگر شروف، ارجن کپور، اور جیکی شروف شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں