0

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد 2 ہزار300 روپے کی کمی ہوگئی

کراچی (24اکتوبر 2024 ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی ہوگئی۔

آج بھی پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار100 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1971 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 713 روپے ہوگئی ہے۔

یاد رہے عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 2734 ڈالر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پر مجموعی قرضے 258 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، معیشت میں قرضوں کا حصہ 69 فیصد تک ہوگیا ہے، تنخواہ دار طبقے پرٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، صنعتی شعبہ بھی ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ حد کو پہنچ چکا ہے۔ فرانسیسی نیوزایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تنخواہ دارطبقے کی مشکلات سے آگاہ ہیں۔

تنخواہ دار طبقے پرٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے ہیں۔ ٹیکس آمدن سے ٹیکس کی وصولی بہتر کرنا ہوگی۔ ریئل سٹیٹ اور ریٹیلزسیکٹرز سے ٹیکس آمدن بڑھانا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 52 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے ہیں اور ٹیکس بیس میں 29 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ قومی ائیرلائن کی نجکاری کے حوالے سے وزیرخزانہ نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری نومبر میں کردی جائے گی۔ پی آئی اے کی بولی میں حصہ لینے والوں کو جانچ پڑتال کا موقع دیا۔ پی آئی اے کی اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کی وجہ سے نجکاری عمل میں تاخیر ہوئی۔ حکومت پاکستان جون2024 میں پی آئی اے کی نج کاری کرنا چاہتی تھی لیکن پی آئی اے کی اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کی وجہ سے نجکاری کے عمل میں تاخیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں