0

عمران خان کی طبی معائنے کی درخواست پر جیل حکام کا جواب غیر تسلی بخش قرار آپ لوگوں کا رویہ قابل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی طبی معائنے کی درخواست پر جیل حکام کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی شوکت خانم ہسپتال کے معالجین سے معائنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جیل حکام اور اسٹیٹ کونسل کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا رویہ قابل تعریف نہیں ہے ،

اسٹیٹ کونسل نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا کہ جیل میں طبی معائنہ کے لیے ڈاکٹرز موجود ہیں ، ہفتہ میں تین روز معائنہ ہوتاہے، ملاقاتوں پر25 اکتوبر تک پابندی عائد ہے، حکومت پنجاب کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی انڈر ٹرائل قیدی ہیں ، جنگوں میں بھی ڈاکٹروں کو معائنہ کی اجازت ہوتی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسٹیٹ کونسل سے کہا کہ انکی درخواست کو دیکھیں ،آپ لوگوں کا رویہ قابل تعریف نہیں ہے ، میں اس پر آرڈر جاری کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں