کراچی کی معروف اداکارہ اسما عباس نے انڈسٹری کی دوستیوں کو جعلی قرار دیدیا، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سینئر اداکارہ نے بتایا کہ زارا ایک پیار کرنے والی لڑکی ہے اور انڈسٹری میں جب اس نے قدم رکھا تو سب سے باتیں کیں دوستیاں بنائی لیکن زارا کو ان دوستیوں سے نقصان پہنچا۔
جیو نیوز کے مطابق اسما عباس نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بیٹی اداکارہ زارا نور سمیت انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔اسما عباس کا کہنا تھا کہ اچھا ہی ہوا نقصان کے بعد اب زارا کو سمجھ آگئی ہے کہ انڈسٹری میں جعلی دوستیاں ہوتی ہیں، اپنی فیملی ہی سب کچھ ہے اور اب وہ اپنا ٹائم فیملی کو دیتی ہے، اس کا دل نازک ہے جلدی ٹوٹ جاتا ہے۔
بیٹی کے کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی اس نے آگے بہت کام کرنا ہے، اسے آگے بہت اچھا کام ملے گا، مجھے اسٹینڈ اپ گرل بہت پسند ہے، زارا نے اچھا کام کیا ہے اور اس کے کام کو سراہا بھی گیا ہے۔