0

چیف جسٹس کی تقرری کا معاملہ، پارلیمانی کمیٹی کا تحریک انصاف کو اجلاس میں بلانے کا فیصلہ

صدر مملکت کی جانب سے ایڈوائس پر دستخط کیے جانے کے بعد وزارت قانون کی جانب سے نئے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا،نئے چیف جسٹس 25 اکتوبر کو ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

اگر نامزد کیے گئے چیف جسٹس اپنا عہدہ سنبھالنے سے انکار کرتے ہیں تو ایسی صورت میں کمیٹی پہلے سے موجود دو سینیئر ترین ججوں کے بعد چوتھے نمبر پر موجود سینیئر جج کا نام بھی شامل کریں گے اور نئے سرے سے اس پینل پر غور کیا جائے گا۔

اسی طریقہ کار سے گزرتے ہوئے کمیٹی نئے چیف جسٹس کا نام فائنل کر کے اپنی سفارش وزیراعظم کو بھیجے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں