0

ہم اپنی سیاسی طاقت کے ذریعے آئینی ترامیم منظور کراکے دکھائیں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم آئینی ترامیم کی جانب بڑھ رہے ہیں ہم اپنی سیاسی طاقت کے ذریعے ترامیم منظور کراسکتے ہیں اور اسے منظور کراکے دکھائیں گے۔

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ ہم وہ وعدہ پورا کرنے جارہے ہیں جو آج تک پورا نہیں ہوا تھا، ہم آئینی ترامیم کی جانب بڑھ رہے ہیں مسودہ تقریبا حتمی ہوچکا ہے جسے ن لیگ، پی پی اور جے یو آئی کی جوڈیشل اصلاحات سے متعلق تجاویز پر تیار کیا گیا ہے، ہم اپنی سیاسی طاقت کے ذریعے ترامیم منظور کراسکتے ہیں اور سے منظور کراکے دکھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد مولانا فضل الرحمان سے دوبارہ ملاقات کروں گا، ان کے جائز مطالبات کل وزیراعظم کے سامنے رکھے ہیں امید کرتا ہوں وزیراعظم نے جو یقین دہانیاں کرائی ہیں وہ اس پر عمل کریں گے ایسا ہوا تو ہم جلد ترامیم منظور کرانے کی پوزیشن میں آجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں