ایک باپ کو اپنی بیٹی سے کتنی محبت ہوتی ہے، اس حوالے سے دل کو چھو لینے والی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں ایک باپ 50 کلومیٹر پیدل چل کر اپنی بیٹی کی شادی میں پہنچا۔
ایک شخص نے انتہائی موسمی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لیے تقریباً 50 کلومیٹر پیدل چل کر گیا۔
گڈ نیوز موومنٹ نے متاثر کن کہانی شیئر کی جس میں ڈیوڈ جونز شدید موسمی رکاوٹوں کے باوجود تقریب میں شرکت کرنے کے عزم کو اجاگر کیا۔
ڈیوڈ جونز نے اپنے بیگ پر پٹا باندھا اور اپنی بیٹی الزبتھ کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے نکلا پڑے۔ یہ صبح 11 بجے کا وقت تھا۔ تاہم جو عام طور پر انٹراسٹیٹ 26 میں دو گھنٹے کا سفر ہوتا تھا وہ طوفان کی وجہ سے ممکن نہیں تھا۔
ایک تجربہ کار میراتھونر مسٹر جونز نے اپنے بیگ میں صرف چند ضروری چیزیں لیں اور پیدل روانہ ہوئے۔ ان کا سفر چیلنجوں سے بھرا ہوا تھا بشمول گھٹنوں تک کیچڑ سے گزرنا۔ لیکن بالآخر 12 گھنٹے کے سخت سفر کے بعد ان کی ثابت قدمی رنگ لے آئی اور وہ تقریب میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔