0

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی 2 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کی۔ عدالت نے وزیراعلی کے پی کو 2 مقدمات میں 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دیتے ہوئے 25 اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔

علی امین گنڈا پور کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ۔درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔ عدالت نے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو 25 اکتوبر تک ضمانت دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں