0

ایران پر ممکنہ حملہ، اسرائیل سے مشاورت جاری، پینٹاگون

واشنگٹن: امریکا کے دفاعی مرکز پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے کہا ہے کہ ایران پر ممکنہ حملے کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔

ترجمان پینٹاگون سبرینا سنگھ نے مزید تفصیل بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم یقینی طور پر اسرائیل سے بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا ردعمل کیا ہو گا؟ اس پر اندازہ نہیں لگا رہے ہیں لیکن ہم ان کے ساتھ رابطہ جاری رکھیں گے،۔

دوسری جانب امریکی صدر نے اسرائیل کو آئل ریفائنریوں سمیت ایرانی شہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایک امریکی اہلکار کے مطابق جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ایران پر ممکنہ جوابی حملے کے متعلق اسرائیل سے مشاورت جاری ہے، اسرائیل نے ہم سے مدد نہیں مانگی لیکن ہم نے صہیونی ریاست پر زور دیا ہے جنگ کو پھیلنے سے روکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں