بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیکنالوجی ماہر نے 1 لاکھ 15 ہزار کینیڈین ڈالر (2 کروڑ 36 لاکھ پاکستانی روپے) کی نوکری پر اظہارِ عدم اطمینان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
انسٹاگرام چینل سیلری اسکیل (جس کا مرکز تنخواہوں اور کیریئر کی نمو) کے ساتھ کیے گئے ایک انٹرویو میں ٹیکنالوجی ماہر نے بتایا کہ وہ ایک لاکھ کینیڈین ڈالر کماتے ہیں لیکن وہ ان پیسوں سے خوش نہیں ہیں۔