0

رواں سال مون سون میں معمول سے 51 فیصد زائد بارش ریکارڈ

کراچی: رواں سال مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے 51 فیصد زائد بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے سال 2024 میں یکم جولائی سے 30 ستمبر کے دوران ملک میں ہونے والی مون سون بارشوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

بلوچستان میں معمول سے 111 فیصد زیادہ، سندھ میں معمول سے 108 فیصد زیادہ، پنجاب میں معمول سے 48 فیصد زیادہ اور گلگت بلتستان میں معمول سے 2 فیصد زائد بارش ہوئی۔

کشمیر میں معمول سے 21 فیصد کم اور خیبر پختون خواہ میں معمول سے 5 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں