0

اسرائیل کا شامی دارالحکومت دمشق پر بھی فضائی حملہ

دمشق: اسرائیلی جنگی جنون میں بے لگام ہو گیا، غزہ، لبنان اور یمن کے بعد شام کے دارالحکومت دمشق پر بھی فضائی حملہ کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دمشق پر اسرائیلی فضائی حملے مٰں معروف ٹی وی اینکر سمیت تین افراد شہید ہو گئے ہیں۔

شامی وزرات دفاع کے مطابق اسرائیل نے طیاروں اور ڈرون کے ذریعے دمشق کو نشانہ بنایا۔ دفاعی نظام نے کئی میزائلوں اور ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

حملوں میں تین شہری شہید اور نو زخمی ہوئے، ایک دھماکہ شام کی ٹیلی کام بلڈنگ کے قریب ہوا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل نے شام پر حملوں کی اطلاعات پر تبصرے سے انکار کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں