آسٹن: ٹیکساس میں مارفا شہر کے مضافات میں ایک موجودہ ہوٹل میں تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے توسیع کی جارہی ہے۔
اس رقبے پر 43 نئے ہوٹل یونٹس اور 60 ایکڑ پر 18 رہائشی مکانات بنائے جارہے ہیں اور یہ سب ایک تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے تعمیر کیے جارہے ہیں۔
ایل کاسمیکو ہوٹل کے مالک لز لیمبرٹ اور اس پروجیکٹ کے پیچھے شراکت دار تھری ڈی پرنٹنگ کمپنی ICON اور آرکیٹیکٹس Bjarke Ingels Group کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹ شدہ ہوٹل ہے۔
لیمبرٹ نے کہا کہ ٹیکنالوجی بے مثال تخلیقی صلاحیتوں کی اجازت دیتی ہے۔
لیمبرٹ نے مزید کہا کہ زیادہ تر ہوٹل چار دیواری کے اندر موجود ہوتے ہیں اور کئی بار آپ ایک ہی یونٹ کو بار بار بنا رہے ہوتے ہیں۔ لیکن اس ٹیکنالوجی کی مدد سے اتنی کم رکاوٹ اور اتنی روانی کے ساتھ تعمیر میں نے کبھی نہیں کی۔
لیمبرٹ کے مطابق یونٹس میں آرکیٹیکچرل خصوصیات شامل ہوسکتی ہیں جو عام طور پر روایتی تعمیر کے ساتھ مہنگی پڑتی ہیں۔