0

شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات مقرر

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو پارٹی کا نیا مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رؤف حسن کو تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر کردیا، دونوں کی تقرری کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات کے مطابق شیخ وقاص اکرم کو فوری طور پر پارٹی کا مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔

دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق سابق سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر کییا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں