فلوریڈا میں ایک ڈمپسٹر کے اوپر کھڑی SUV کی حقیقت کا انکشاف ہوگیا ہے جس میں ناقص جگہ پر پارکنگ، ایک تعمیراتی سائٹ اور ایک فورک لفٹ کارفرما ہے۔
گاڑی کی ویڈیو بنانے والے اسکاٹ گرین برگ نے کہا کہ وہ اسٹور کی طرف جا رہے تھے جب انہوں نے فورٹ مائرز میں ایسٹ پوائنٹ ڈرائیو کے قریب ایک ڈمپسٹر کے اوپر کھڑی گاڑی کو دیکھا۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے ڈبل ٹیک کرنا پڑا۔ میں نے اپنے دوست کو میسج کیا کہ میں یہاں پر ہوں اور اسطرح کا مںظر ہے، کیا یہ گاڑی مفت ہے جو ڈمپسٹر پر کھڑی ہے؟
تاہم بعد میں پتہ چلا کہ یہ SUV کو ایک فورک لفٹ کے ذریعے ڈمپسٹر پر رکھا گیا تھا جو ایک تعمیراتی کارکن چلا رہا تھا اور ایک نیا اپارٹمنٹ کمپلیکس تعمیر کرنے کے کام میں مصروف تھا
تعمیراتی کارکنوں نے بتایا کہ گاڑی کو دراصل تعمیراتی سائٹ کے علاقے میں کھڑی کر دی گئی تھی۔