0

باکس آفس پر تاریخ رقم، ’استری ٹو‘ 600 کروڑ عبور کرنے والی پہلی ہندی فلم بن گئی

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کے ہندی ورژن کو پیچھے چھوڑنے کے بعد ’استری 2‘ نے ہندوستانی باکس آفس پر 600 کروڑ روپے کا ناقابلِ یقین سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

ڈائریکٹر امَر کوشک کی ہارر کامیڈی، جس میں راجکمار راؤ اور شردھا کپور مرکزی کرداروں میں ہیں، اب باکس آفس کی تاریخ میں پہلی ہندی فلم بن گئی ہے جس نے یہ سنگ میل عبور کیا۔

فلم تجزیہ کار ترن آدرش نے سوشل میڈیا پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’یہ 600 کروڑ پار کر چکی ہے… ‘استری 2′ نے تاریخ رقم کر دی ہے، پہلی ہندی فلم کے طور پر جس نے یہ سنگ میل حاصل کیا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میٹروز سے لے کر نان میٹروز، ملٹی پلیکس سے سنگل اسکرینز، شہری مراکز سے بڑے عوامی بازاروں تک، ‘استری 2′ ہر جگہ جیت رہی ہے۔‘

ترن آدرش نے ’استری 2‘ کی ریلیز کے بعد سے ہفتہ وار باکس آفس کا تجزیہ بھی پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں