0

اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے میں الجزیرہ کے دفتر پر حملہ؛ نشریات بند کروادیں

دبئی: اسرائیلی نے مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ میں الجزیرہ کے بیورو آفس پر حملہ کردیا اور عدالتی حکم کے نام پر 40 دن کے لیے چینل بند کروا دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے اہلکار الجزیرہ کے بیورو آفس میں داخل ہوگئے، نشریات روک دی، توڑ پھوڑ کی، صحافیوں کو ہراساں کیا اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

دفتر میں لگیں شہید صحافیوں کی تصاویر بھی پھاڑ دیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے دفتر میں موجود آلات اور دیگر سامان کو بھی ضبط کرلیا۔ ویب سائٹ کو بھی بلاک کردیا۔

جس کے بعد مغربی کنارے میں الجزیرہ کی نشریات ٹی وی اور ویب سائٹس پر بند ہوگئیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ الجزیرہ کی نشریات کی 45 دن کے لیے بندش عدالت کے حکم پر کی گئی۔

تاہم الجزیرہ کے صحافیوں نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت اور حملوں کی رپورٹنگ کرتے رہے۔

خیال رہے کہ الجزیرہ کے کئی صحافیوں نے غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کی رپورٹنگ کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے الجزیرہ کے کئی مقامی صحافیوں کے گھروں اور اہل خانہ کو بمباری کا نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں