0

اژدہے کے چنگل میں 2 گھنٹے تک پھنسے رہنے والی خاتون معجزاتی طور پر بچ گئیں

تھائی لینڈ میں ایک خاتون اژدہے کے چنگل میں دو گھںٹے تک پھنسے رہنے کے باوجود معجزاتی طور پر زندہ بچ گئیں

تھائی لینڈ کے شہر سموت پراکن میں ایک 64 سالہ خاتون پر ایک بڑے اژدہے نے حملہ کر دیا اور خاتون کو اپنے جسم میں لپیٹ لیا۔ اژدہے نے دو گھنٹے تک خاتون کا دم گھٹانے کی کوشش کی۔

اروم ارونروز اس دن بنکاک کے چلڈرن کے اسپتال میں ملازمت کرنے کے بعد اپنے گھر آئی تھیں اور گھر کے پچھلے حصے میں کھانا بنا رہی تھیں۔

اسی دوران انہیں اپنی دائیں ران میں شدید درد محسوس ہوا۔ پہلے تو انہوں نے سوچا کہ کسی کیڑے نے انہیں کاٹ لیا ہے لیکن جب انہوں نے نیچے دیکھا تو ایک بہت بڑا سانپ ان کی ٹانگ پر چڑھ رہا تھا۔

انہوں فوراً سانپ کا سر پکڑا اور اسے اپنے سے الگ کردنے کوشش کی لیکن وہ بہت مضبوط تھا۔ آخر کار اژدہے نے خاتون کو نیچے جھکا دیا اور ان کے درمیانی حصے کے گرد کنڈلی مار دی اور خاتون کا دم گھٹنے لگا۔

خاتون بڑی مشکل سے ایمرجنسی کال کرنے میں کامیاب ہوئیں جس پر سیکورٹی عملہ فوراً جائے وقوعہ پر پہنچا اور عملے کو بھی سانپ کو الگ کرنے میں 30 منٹ لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں