0

“جلدی نہیں! بابر بابر کرنے دو ہم 40 اوورز کھلادیں گے” ویڈیو وائرل

چیمپئینز کپ میں ڈولفنز کے مینٹور سرفراز احمد کے وکٹ کیپنگ کے دوران بابراعظم سے متعلق دلچسپ تبصرے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

گزشتہ روز چیمپئینز کپ میں ڈولفنز اور اسٹالینز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جہاں ڈولفنز کو ایونٹ میں مسلسل تیسری ہار کا سامنا کرنا پڑا، اس میچ میں وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان بابراعظم نے 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

میچ کے دوران وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے سرفراز احمد نے بولر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جلدی نہیں ہے، بس ان لوگوں کو بولو بابر بابر کرتے رہیں ہم بابر کو 40 اوورز کھلا دیں گے، شاباش باقی سارے آؤٹ ہو جائیں گے۔

سرفراز احمد کے کمنٹس اسٹمپ مائیک میں محفوظ ہوگئے اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

میچ میں بابراعظم نے 13 اوورز مکمل ہونے پر بیٹنگ کیلئے آئے تھے اور 37 اوورز تک وکٹ پر قیام کیا جبکہ 104 کے اسٹرائیک ریٹ کیساتھ رنز اسکور کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں