0

عالیہ حمزہ کی پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت میں توسیع

اسلام آباد: اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی متنازع ٹوئٹ کے کیس میں ضمانت میں توسیع کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ پر پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی۔ عدالت نے عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت میں 23 ستمبر تک توسیع کردی۔ عالیہ حمزہ اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

عالیہ حمزہ کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ حتمی دلائل کی تیاری کے لیے وقت درکار ہے۔ اگلے ہفتے کی تاریخ رکھ دیں درخواست ضمانت پر دلائل دیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں