0

پاکستانی ترانے کی بے حرمتی کرنے والے افغان حکام کی پاکستان میں غیر قانونی رہائش کا انکشاف

اسلام آباد: قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے والے افغان قونصل جنرل کا پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پشاور میں قومی ترانے کی بےادبی کرنے والے افغان عہدے دار کی دستاویزات مکمل نہیں، محب اللہ شاکر کے پاس نہ افغانی پاسپورٹ ہے اور نہ ہی کوئی دوسری دستاویز ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی او آر کارڈ پر افغان قونصل جنرل اور اس کا خاندان 2015 میں یو این ایچ سی آر سے ڈالر اور راشن لیکر افغانستان واپس جا چکے تھے جبکہ اُن کے کارڈ ایکسپائر ہوچکے تھے۔

ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے محب اللہ سمیت تمام افغان مہاجرین غیر قانونی قیام پزیر ہیں کیونکہ ان کووزارت داخلہ کی جانب سے مزید توسیع نہیں دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں