0

ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسرا قاتلانہ حملہ، ملزم کی تصویر اور وڈیو جاری

واشنگٹن: ریاست فلوریڈا میں ایک مبینہ حملے میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر بال بال بچ گئے جب کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا جس کی تصویر اور ویڈیو بیان جاری کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 58 سالہ گرفتار حملہ آور کی شناخت ریان ویسلے روتھ کے نام سے ہوئی ہے جو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے حملے کے وقت صرف 250 سے 450 میٹر کی دوری پر تھا۔

حملے کے وقت سابق صدر ٹرمپ گولف کھیلنے میں مصروف تھے۔ ملزم کو علاقے میں ناکہ بندی کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

جس کے پاس سے اے کے 47 بھی برآمد ہوئی تھی اور وہ GoPro کیمرے کے ذریعے قاتلانہ حملے کی ریکارڈنگ بھی کرنا چاہتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریان ویسلے روتھ ماضی میں چھوٹے جرائم کی پاداش میں 8 بار گرفتار ہوچکا ہے۔

میکینکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے ریان ویسلے نے بے گھر افراد کی تعمیر کے لیے ایک تنظیم بھی بنائی تھی۔

روتھ کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے تاہم آخری بار ڈیموکریٹ کے ووٹر کے طور پر اندراج کرایا تھا۔

مشتبہ حملہ آور ریان ویسلے روتھ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں یوکرین کی حمایت میں کی گئی پوسٹوں کی بھرمار ہے اور یوکرین کے دفاع کے لیے ہزاروں شہریوں کو بھرتی کرنے کی کوشش بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں