0

پیرس سینٹ جرمن کلب نے ایمباپے کی کتنی رقم ہڑپ کی، فٹبالر کا بڑا دعویٰ

فرانسیسی فٹبال ٹیم کے کپتان کیلان ایمباپے اور کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرنچ فٹبال لیگ (ایل ایف پی) نے فرانسیسی کپتان کیلان ایمباپے اور معروف کلب پیرس سیٹ جرمن کے درمیان معاوضے، تنخواہ اور بونس کو لیکر ہونے والی لڑائی میں ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

فرانسیسی فٹبال ٹیم کے کپتان کا دعویٰ ہے کہ کلب کے پاس میرے 55 ملین یورو (60.6 ملین ڈالر) واجب الادا ہیں، فٹبالر نے سال 2023 اگست میں یہ رقم معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) سے رواں برس ریال میڈریڈ میں شامل ہونے والے اسٹرائیکر کو سعودی کلب الہلال نے حال ہی میں 332 ملین ڈالر کی ریکارڈ بولی لگائی تھی۔

دوسری جانب فرنچ فٹبال لیگ (ایل ایف پی) کی قانونی کمٹی اور کیلان ایمباپے کے وکلاء کے درمیان ملاقات ہوئی ہے تاکہ معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں