0

ربیع الاول؛ کراچی سمیت کئی شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر دو روز کیلیے پابندی

کراچی: شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 11 اور 12 ربیع الاول (16 اور 17 ستمبر) کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ربیع الاول کی سیکیورٹی کی مناسبت سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ربیع االاول کے جلسے جلوسوں اور پروگرامز کی وجہ سے ڈبل سواری بند کی گئی۔

سکھر ڈویژن، حیدرآباد اور دادو میں 11/12 ربیع الاول کو موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، کشمور، جیکب آباد اور نوابشاہ میں 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں 13 ،16 اور 17 ستمبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ 13ستمبر کو چپ تعزیے کے جلوس کی سیکیورٹی کی وجہ سے ڈبل سواری بند کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں