0

مسافروں کو لذیذ چائے پلانے کیلیے پی آئی اے کا 32ہزار کلو چینی خریدنے کا فیصلہ

قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے اندرون اور بیرون ممالک جانے اور آنے والے مسافروں کو میٹھی اور لذیذ چائے پلانے کے لیے 32 ہزار کلو گرام چینی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چینی پی آئی اے کی پروازوں میں مسافروں کی تواضع کے لیے استعمال ہوگی۔

چینی خریدنے کے لیے پی آئی اے انتظامیہ نے ٹینڈر بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق چینی 100 فیصد خالص اور ریفائنڈ ہو۔

پی آئی اے حکام کے مطابق چینی ٹینڈر کے لیے تمام کمپنیوں کو 5 کلو سیلڈ سیمپل جمع کرانا ہوگا، ٹینڈر میں دلچسپی رکھنے والے ادارے 18 ستمبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

پی آئی اے نے درخواستوں کے ساتھ ایک لاکھ روپے مالیت کا پے آرڈر جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں