0

انگلش کرکٹر معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلش کرکٹر معین علی نے تمام فارمیٹ کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹر معین علی نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے زیر غور نہ لائے جانے پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سابق کرکٹر نے برطانوی جریدے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 37 سال کا ہو چکا ہوں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے منتخب نہیں کیا گیا، میں نے انگلینڈ کے لیے بہت کرکٹ کھیل لی ہے لیکن اب نئی نسل کو وقت ہے۔

اسپنر معین علی کا کہنا تھا کہ میں نے محسوس کیا کہ یہ ریٹائرمنٹ لینے کا مناسب وقت ہے، مجھے انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے پر ہمیشہ فخر رہا ہے۔

معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہوچکے ہیں جبکہ تمام فارمٹیس کی انٹرنیشنل کرکٹ سے آج ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ معین علی نے انگلینڈ کیلئے 68 ٹیسٹ، 138 ون ڈے اور 92 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں