کراچی: پی آئی اے کے برمنگھم میں تعینات ڈپٹی اسٹیشن منیجر جاوید اقبال باجوہ سے جعلی ڈگری کی بنا پر نوکری سے استعفی لے لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق جاوید باجوہ کے خلاف پی آئی اے کے یوکے برمنگھم میں تعینات ڈپٹی اسٹیشن مینیجر اقبال جاوید باجوہ کی انٹرمیڈیٹ کی ڈگری جعلی نکلی آئی جس پر ان کے خلاف انکوائری بھی ہوئی، لاہور بورڈ سے ان کی ایف اے کی ڈگری کی تصدیق کرائی گئی تو ادارے نے اسے جعلی قرار دیا جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے ان سے استعفی لے لیا ہے۔
استعفی سے قبل انہیں 30 جولائی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا جس میں انہیں سات دن کے اندر وضاحت دینے کا بھی کہا گیا مگر اقبال باجوہ نے مزاحمت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جعلی ڈگری ثابت ہونے کے باوجود استعفی دینے کے لیے تیار نہیں تھے، انہیں ان کے خاندان کے ذریعے دباؤ ڈال کر استعفی دینے پر مجبور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال باجودہ نے راولپنڈی سے 1977ء میں ملازمت حاصل کی اور 1980ء میں انہیں برطانیہ کی شہریت ملی۔