0

ایف بی آر نے جائیداد کی خریداری پر مزید ٹیکس عائد کردیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے ڈویلپرز اور بلڈرز پر پراپرٹی کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی۔

ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس عائد کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق انکم ٹیکس ادا کرنے والے پلاٹ اور مکانات خریدنے پر 3 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جبکہ انکم ٹیکس تاخیر سے ادا کرنے والے پلاٹ اور مکانات خریدنے پر پانچ فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

نان فائلرز کی جانب سے پلاٹ و مکانات خریدنے پر سات فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈویلپرز اور بلڈرز خریداری کے وقت یہ ڈیوٹی ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔ ایف بی آر نے پراپرٹی پر ڈیوٹی کی ادائیگی کیلئے مخصوص فارمز بھی جاری کر دئیے ہیں اور تمام ڈویلپرز اور بلڈرز ایف بی آر کے متعلقہ کمشنر کو ماہانہ اسٹیٹمنٹ پیش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں