0

مقامی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں استحکام

کراچی: مقامی اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کو سونے کی قیمت مستحکم رہی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2503 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 262500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 225051 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں