0

بھارتی کسانوں کا کنگنا رناوت کا پتلا جلانے کی کوشش، پولیس سے جھڑپیں

ممبئی: بھارتیہ کسان یونین کے ارکان نے بالی وڈ اداکارہ اور بی جے پی سیاستدان کنگنا رناوت کے کسانوں کے خلاف دیے گئے بیان پر احتجاج کرتے ہوئے ان کا پتلا جلانے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوپی کے شہر ہاپور میں پولیس اہلکاروں نے کسانوں سے کنگنا رناوت کا پتلا چھین لیا جس کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان کھینچا تانی شروع ہوگئی۔

اس تصادم کے نتیجے میں سڑک پر بدنظمی پھیل گئی اور دہلی-لکھنؤ سڑک پر ٹریفک جام ہوگیا۔

کسان رہنماؤں نے پُتلا واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا شروع کیا اور کہا کہ جب تک پُتلا واپس نہیں ملتا، احتجاج جاری رہے گا۔

بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان ہریش ہون نے کنگنا رناوت کے کسانوں کے خلاف بیانات کو شرمناک قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں