0

آئی فون 16 کب لانچ کیا جائے گا؟ تاریخ سامنے آگئی

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آئی فونز 16 کی رونمائی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

کمپنی کی جانب سے نئی جنریشن کی فلیگ شپ ڈیوائس کی رونمائی کیلیفورنیا میں قائم ہیڈکوارٹرز میں 9 ستمبر کو منعقد ہونے والی ایک تقریب میں کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ایپل اپنے جدید آئی فون ورژن کی رونمائی روایتی طور پر ستمبر میں کرتا ہے۔ اس موقع پر کمپنی کی جانب سے نئی جنریشن کی ایپل واچ بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

دیگر فون ساز حریفوں کے برعکس ایپل اپنے فون میں پیش کیے جانے فیچرز کی معلومات خفیہ رکھتا ہے۔

عموماً نئے آئی فونز میں تیز رفتار چپس اور بہتر کیمرا سمیت کئی چیزیں شامل ہوتی ہیں۔ لیکن بلومبرگ کی فنانشل وائر کے مطابق آئی فون 16 کے ڈیزائن میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں کی جارہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں