اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی آئی اے قرض کی وجہ سے کچھ ایئرپورٹس بند ہیں، حکومت اب یہ نقصان برداشت نہیں کرسکتی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں خواجہ آصف نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اراکین کو بریفنگ دینے کے لیے ایوان میں اظہار خیال کیا اور بتایا کہ پی آئی اے پر سات آٹھ ارب روپے کا قرضہ ہے، اس وجہ سے کچھ ایئرپورٹس کو بند کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بند ایئرپورٹس کو چلاکر پی آئی اے نجکاری کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، موجودہ صورتحال میں پی آئی اے چلانا بہت ہی مشکل ہوگیا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اگلے ایک ڈیڑھ ماہ میں پی آئی اے کی بولی ہونے جارہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گوادر ایئرپورٹ پر بھی ہفتے میں ایک پرواز جاتی ہے کیونکہ مسافر نہیں ہوتے۔