0

خواتین کو متاثر کرنے والا وائرس مردوں کیلئے بھی خطرہ بن گیا

بوئینوس ایئرس: ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) کو زیادہ تر خواتین کی صحت کے مسئلے کے طور پر دیکھا گیا ہے، اس لیے کہ یہ سروائیکل کینسر کے تقریباً تمام معاملات کا سبب بنتا ہے۔

لیکن ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مردوں کو بھی اس وائرس سے ڈرنے اور اسکے خلاف ویکسین لینے کی ضرورت ہے۔

محققین نے حال ہی میں جرنل فرنٹیئرز ان سیلولر اینڈ انفیکشن مائکروبیولوجی میں رپورٹ کیا کہ ایچ پی وی انفیکشن انسان میں تولیدی نظام (fertility) کو خراب کرسکتا ہے۔

ارجنٹائن کے کے پروفیسر اور سینئر محقق ڈاکٹر ورجینیا ریورو نے کہا کہ اس انفیکشن سے متاثرہ مرد آکسیڈیٹیو اسٹریس اور یوروجنیٹل ٹریکٹ میں کمزور مقامی مدافعتی ردعمل کی وجہ سے نطفے کی مکمل غیر فعالیت میں اضافہ کرتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں