کلیولینڈ: حال ہی میں نئی تیار کردہ عالمگیر فلو ویکسین کے چوہوں پر کیے گئے تجربات نے مثبت نتائج فراہم کیے ہیں۔
محققین کی رپورٹ کے مطابق ایک عالمگیر فلو ویکسین جو انفلوئنزا کے تمام اثرات سے مامون کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے جس کے بعد یہ ویکیسن مارکیٹ میں جلد دستیاب ہوسکتی ہے۔
محققین نے جرنل آف وائرولوجی میں رپورٹ کیا کہ ویکسین نے لیبارٹری چوہوں میں مضبوط مدافعتی ردعمل پیدا کیا اور اس نے وائرس سے متاثر ہونے کے بعد شدید انفیکشن سے تحفظ فراہم کیا۔
محققین نے کہا کہ فلو ویکسین پانچ مختلف قسم کے انفلوئنزا وائرس سے آٹھ پروٹینوں کو یکجا کرتی ہے کہ کسی بھی قسم کے فلو کے خلاف مدافعتی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ تاہم مزید تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ جانوروں پر مبنی آزمائشیں ہمیشہ انسانوں میں مختلف نتائج دے سکتی ہیں۔
کلیولینڈ کلینک کے ماہر وائرولوجسٹ اور پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو، سرکردہ محقق ناوکو یونو نے کہا کہ پچھلے مطالعات کے اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہوئے محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یہ آٹھ پروٹین مل کر فلو کے خلاف ایک پائیدار اور ہمہ گیر مدافعتی ردعمل فراہم کر سکتے ہیں۔