0

مجھے ہاتھ مت لگاؤ، ہیما مالنی اپنی خاتون مداح پر برس پڑیں

نئی دہلی: بھارت کی سینیئر اداکارہ و سیاستدان ہیما مالنی نے اُن کے ساتھ تصویر بنوانے والی خاتون مداح کو اُنہیں ہاتھ لگانے سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیما مالنی نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں تقریب کے اختتام پر مداحوں نے اداکارہ کے ساتھ تصویریں بنوانے کے لیے اُنہیں گھیر لیا تھا۔

مداحوں کے ساتھ تصویریں بنواتے ہوئے ہیما مالنی خاصی خوش نہیں تھیں، اداکارہ کے چہرے کے تاثرات سے ایسا لگ رہا تھا کہ وہ زبردستی مداحوں کے ساتھ تصویر بنوا رہی ہیں جبکہ ایک موقع پر اُنہیں غصے میں بھی دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون مداح ہیما مالنی کے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے جیسے ہی اُن کے کندھے پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کرتی ہیں تو اداکارہ تلخ لہجے میں مداح سے کہتی ہیں کہ مجھے ہاتھ نہیں لگائیں۔

ہیما مالنی کی جانب سے منع کرنے پر خاتون مداح اپنا ہاتھ پیچھے کرلیتی ہیں اور پھر کچھ فاصلے کے ساتھ اداکارہ کے ساتھ تصاویر بنواتی ہیں۔

ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ پر سخت تنقید کی، صارفین نے کہا کہ جب ووٹ مانگنے کا وقت آئے گا تو ہیما مالنی مداحوں کے ہاتھ سے کھانا بھی کھا لیں گی۔

ایک صارف نے کہا کہ ہیما مالنی اور جیا بچن ایک جیسی ہیں، ہر وقت غرور اور تکبر میں رہتی ہیں جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ہیما مالنی جن لوگوں کو ہاتھ لگانے سے روک رہی ہیں، انہی سے ووٹ کی بھیک مانگتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں